• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کے ڈبل شفٹ سکولوں کی آڈٹ رپورٹ، سنگین مالی بے قاعدگیاں

پشاور(ارشدعزیز ملک ) چارسدہ میں ڈبل شفٹ سکول پروگرام پر مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کے دوران 13 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کرنے کے باوجود 40 ڈبل شفٹ اسکول کم یا صفر داخلوں کے باعث بالآخر بند کردیئے گئے، جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ میں پروگرام کی منصوبہ بندی، اسکولوں کے انتخاب، اساتذہ کی بھرتی، نگرانی اور مالی معاملات میں سنگین بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں گھوسٹ طلبہ کے داخلوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈبل شفٹ اسکول پروگرام کا آغاز 2021-22 کے تعلیمی سیشن میں کیا۔

اہم خبریں سے مزید