• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پنجاب کے مطابق لاہور کے 9 اہم داخلی و خارجی راستوں پر ایمیشن اسکیننگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جدید ریموٹ سینسنگ ڈیوائسز گاڑی روکے بغیر اس کے اخراج میں موجود آلودگی کی پیمائش کریں گی۔

اسی طرح گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، رفتار، ایکسیلیریشن اور اسکیننگ کا وقت بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

سیکریٹری ماحولیات کا کہنا ہے  کہ جدید ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہیکلر ایمیشن اسکیننگ سسٹم منصوبہ لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید