• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ معاملات کا اعلان نہیں کیا جاتا خاموشی سے عملدرآمد ہوتا ہے، حامد میر

سینئر صحافی حامد میر۔ فوٹو: اسکرین گریب
سینئر صحافی حامد میر۔ فوٹو: اسکرین گریب

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ کوئی سمجھے یا نہ سمجھے لیکن مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران حامد میر نے کہا کہ سب تیاری مکمل ہے، کچھ معاملات کا اعلان نہیں کیا جاتا ان پر خاموشی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے جب بھی اشارہ کیا تو پاکستان مکہ معاہدے پر اس سرعت اور طاقت کے ساتھ عمل دار آمد کرے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھے یا نہ سمجھے لیکن مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید