اسرائیل اور مراکش نے سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیل اور مراکش نے سفارتخانے کھولنے اور دونوں ملکوں میں سفیر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
مراکش ان چار عرب ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے 2020 میں امر یکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھائے۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے والے دیگر عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان شامل ہیں۔