اسلام آباد (افضل بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ڈاکٹر نجیب نقی نے ایچی سن سے تعلیم حاصل کی، والد کی اچانک وفات کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھا،5مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے،پارلیمانی سیکرٹری اور مختلف ادوار میں وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔