پشاور (ارشد عزیز ملک) پاکستان تحریک انصاف نے 27ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں ۔ مبینہ طور پر3,500ماسک، 1,500 آنسو گیس کے شیل، 5,000 غلیلیں اور 700پٹرول بم تیار کرنے کا الزام : اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں چند افراد کو ایک حجرے میں مبینہ طور پر احتجاج کے دوران پولیس سے ممکنہ تصادم کی صورت میں تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ ویڈیو میں موجود کسی شخص کا تعلق تحریک انصاف سے نہیں، کوئی ملوث ہے تو گرفتار کیا جانا چاہیے،ویڈیو میں موجود افراد نشانہ لگانے کے لیے غلیلیں تیار کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ حجرے میں بڑی تعداد میں بوریاں بھی موجود ہیں جن میں بظاہر قنچے رکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں بعض افراد کو آنسو گیس کی شیلنگ سے بچاؤ کے لیے ماسک استعمال کرنے کی مشق کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔