• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، پمز میں بچوں کی ہلاکت کی رپورٹ مسترد، مقدمہ درج کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ کی قائمہ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پمز میں 14نومولود بچوں کی ہلاکت سے متعلق وزارتِ صحت کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ میں اعلیٰ انتظامی افسران کو جوابدہی سے بچایا گیا جبکہ ماتحت عملے کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ کمیٹی نے مکمل فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس سمیت نامزد ملزمان اور ان کے عہدوں کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید