• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشن گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بارش کی وجہ سے 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کی، دوسرے ہی اوور میں فاطمہ ثنا نے اوپنر کی وکٹ حاصل کی، اس کے بعد پانتھا مایا اور ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 65 رنز کی شراکت لگائی۔

ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، تھائی لینڈ نے چار وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 36 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شوال 25 اور گل فیروزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی چلی گئیں، لیکن کپتان فاطمہ ثنا نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ 

پھر طوبہ حسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، پاکستان نے دو گیندوں پہلے سات وکٹ پر ہدف پورا کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید