• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 10 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جھڑپوں میں 6 جوان شہید جبکہ 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں 6 بہادر جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

ملک سے غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہر قیمت پر ملک کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید