• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی گلوکاری پر طنز، سونو نگم نے وضاحت پیش کر دی، ویڈیو وائرل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلوکاری پر طنز سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو میں وضاحت پیش کر دی۔

بھارتی گلوکار کی ایک پرانی ویڈیو حال ہی میں دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تاہم ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ بظاہر ایسا لگے جیسے گلوکار نے سلمان خان کی گلوکاری پر طنز کیا ہو۔

ایڈٹ کی گئی ویڈیو میں سلمان خان کو ٹیلی وژن پر ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ گاتے ہوئے دکھایا گیا، اس دوران سونو نگم کے چہرے کے تاثرات اور سر پکڑنے کے انداز کو دکھایا گیا، جس کے بعد انہیں گلوکاری سے متعلق ایک تبصرہ کرتے بھی دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسے متن کے ساتھ شیئر کی گئی جس سے تاثر ملا کہ سونو نگم سلمان خان کی گلوکاری کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

گانے سے متعلق جاری بحث کے دوران ویڈیو نے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔

بعد ازاں سونو نگم نے یہی ایڈٹ شدہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میرا اصل ردِعمل کسی اور کی پرفارمنس کے لیے تھا۔

انہوں نے واضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ انٹرنیٹ پر غیر متوقع چیز کی توقع کی جا سکتی ہے، میرا ردِعمل ایک کم عمر گلوکارہ کی پرفارمنس پر تھا، جس نے مجھے جذباتی کر دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید