• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی۔ 

اس حوالے سے جاری سرکلر کے مطابق ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر پابندی رہے گی۔

سرکلر کے مطابق چھٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر اپنی متعلقہ جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید