• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے کفایت شعاری اعلامیہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دیا

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری سے متعلق اعلامیہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی بھیج دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت سے متعلق فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں بازاروں کی جلد بندش اور تعلیمی اداروں کی 3 دن چھٹی سے متعلق بھی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

شادی ہالز، ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات کار کی منظوری بھی کابینہ دے گی۔

قومی خبریں سے مزید