کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ واقعے میں خاتون کے شوہر کا ہاتھ بھی معمولی جھلس گیا ہے۔
بعدازاں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے۔ آج صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔