• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کو بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست موصول

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی۔

نیپرا ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کرائی گئی ہے، جس کی سماعت 29 ستمبر کو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق درخواست منظور ہونے پر بجلی صارفین پر ساڑھے 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکومتی پالیسی کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید