کراچی(مطلوب حسین )سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری کے باوجود عدالتی نظام سے ریلیف کا خدشہ، پولیس مقابلوں نے نئی بحث چھیڑ دی، سرجانی ٹاؤن میں ماں اور اس کے تین بچوں کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد ہمایوں خان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد شہری حلقوں میں ایک طرف اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے تو دوسری جانب سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری کے باوجود انہیں کمزور تفتیش اور عدالتی نظام کی خامیوں سے ریلیف ملنے کے خدشات نے نظامِ انصاف کی کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔