منظم کراچی(مطلوب حسین)منظم جرائم اور منشیات کے اڈوں کا مبینہ گٹھ جوڑ، شہریوں کا قیمتی سامان نشے کی نذر ہونے لگا،کراچی میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کے پیچھے منظم جرائم کے نیٹ ورک کا کردار سامنے آنے لگا، وارداتوں میں ملوث متعدد افراد کے منشیات کا عادی ہونے کا انکشاف، چوری اور لوٹا گیا سامان منشیات کے عادی افراد کی جانب سے نشہ حاصل کرنے کیلئے اڈوں پر دینے کا دعویٰ،تفصیلات کے مطابق شہر میں لوٹ مار، چوری اور موٹر سائیکل و موبائل فون چھیننے کے واقعات محض انفرادی وارداتوں تک محدود نہیں بلکہ ان کے پیچھے منظم جرائم اور منشیات کے کاروبار کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ بھی ایک اہم پہلو کے طور پر سامنے آرہا ہے۔