• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم خالد محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملیر شاہ لطیف ٹاؤن ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم خالد محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خالد محمود کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید