• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، شہداء کی تعداد 22 ہو گئی

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز دھماکے کے مقام سے 1 اور پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی جس کے بعد شہداء کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہاٹ اسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ شہداء میں لیاقت میموریل اسپتال کے چیف ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ شہداء میں 16 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں۔

شہداء میں ایس پی ٹریفک اکبر شنواری اور 2 پولیس اہلکار بھائی نعمت اللّٰہ اور محرر عصمت اللّٰہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔

دہشت گردوں نے پولیس لائنز کی عمارت میں در اندازی کی کوشش کی تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھر پور مقابلہ کیا۔

مشترکہ آپریشن میں حملہ آوروں میں شامل اسنائپر سمیت تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید