• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں انشاء اللّٰہ 6 انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں، فاروق ستار

حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں انشاء اللّٰہ 6 انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تنظیم کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کا مقصد مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہے، پورے ملک میں بدترین بدعنوانی اور بد انتظامی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ صوبہ سندھ بدانتظامی میں باقی صوبوں سے بہت آگے ہے، گورننس بد ترین ہوجائے تو انتقال اقتدار لازم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں انشاء اللّٰہ 6 انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید