نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری فیول اسٹیشنز پر اپنے ٹوکنز استعمال کر رہے ہیں، 3 دن میں موصول ادائیگی کے تمام کلیمز کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے انٹرنیٹ کی عدم سہولت والے علاقوں میں ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری دے دی۔
کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور صوبائی حکومتیں ایسے ایندھن اسٹیشنز کی فہراستیں فراہم کریں گی۔
دوران اجلاس اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ ہر فعال ایندھن اسٹیشن کو نظام میں شامل کیا جائے، مستقل طور پر بند اسٹیشنز کی نشاندہی کرکے انہیں فہرست سے خارج کیا جائے۔