• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا، احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا لہجہ افسوسناک ہے، کیا حکومتی وزرا کا کام اپوزیشن کو اس طرح کی دھمکیاں دینا ہے کہ گولیاں چلائی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید