• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر عباس، محسن نقوی رابطوں کی تصدیق، عمران اور لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد ( طاہر خلیل، ایجنسیاں) سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ملاقات میں لانگ مارچ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، 27 ستمبرکا احتجاج مؤخرکرنےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے،جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے انتباہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ جس پر راجہ عاصر عباس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ملاقات ہوئی ہے، جس دوران عمران خان کے معاملات اور لانگ مارچ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات وزیر داخلہ کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی، وہ ملاقات کیلئے میرے گھر آئیں یا آفس ، میں خیرمقدم کرتا ہوں ،محسن نقوی ملاقات کے لئے میری رہائش گاہ پر آئے تھے،میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہوں، محسن نقوی کی ملاقات غیر فطری نہیں ہے، یہ ملاقات غیر فطری ہے اور نہ ہی انہونی ،کوئی پراسرار بات نہیں،پی ٹی آئی کے مطالبات سب کے سامنے ہیں۔چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سےگفتگو میں کہا 27 ستمبرکے احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کرینگے، لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کیلئے ہماری حکومت سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا احتجاج صرف پی ٹی آئی کا اکیلا فیصلہ نہیں بلکہ یہ تمام جماعتوں کی مشاورت سےکیاگیا ہے،27 ستمبر کے احتجاج میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔بیرسٹرگوہر نے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتاہے، اس کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، حکومت سے ہمارا رابطہ رہتا ہے جس کو کبھی چھپایا نہیں گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کرنےکا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کو دے رکھا ہے۔ ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھاگیا ہے، فی الحال حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اہم خبریں سے مزید