کوہاٹ پرانا پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں دہشتگردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعےخودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔
حملے میں 23 افراد شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ حملے میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔