• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے گنجے لُک کی اصل وجہ بتادی، بال ٹرانسپلانٹ کی افواہوں کی تردید

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے حالیہ گنجے لُک کی اصل وجہ بتاتے ہوئے بال ٹرانسپلانٹ سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

سلمان خان نے ’بگ باس 20‘ کے حالیہ ’ویک اینڈ کا وار‘ کی قسط میں اپنے نئے حلیے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یہ لُک ایک آنے والے منصوبے کے لیے اختیار کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ لوگ میرے گنجے لُک کو دیکھ کر بال ٹرانسپلانٹ اور گنجا ہونے سے متعلق مختلف تبصرے کر رہے ہیں، حالانکہ اس تبدیلی کی اصل وجہ لوگوں کو معلوم نہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ میرا گنجا لُک ایک نئے منصوبے کا حصہ ہے، انہوں نے مشہور شخصیات کی ظاہری شکل پر مسلسل تبصرے کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار کے مطابق لوگوں کو کسی فنکار کی شکل و صورت پر تبصرے کرنے کے بجائے اس کے کام پر توجہ دینی چاہیے، اگر کسی کو فلم پسند نہیں تو وہ اسے نہ دیکھے، تاہم فلم بنانے والے اپنی جانب سے پوری کوشش کرتے ہیں تاکہ ناظرین محظوظ ہوسکیں۔

سلمان خان نے کہا کہ فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے کا مطلب یہ نہیں کہ ناظرین نے اداکاروں کو خرید لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید