• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ، ڈاکٹر کینسر کی تشخیص کے باعث نوکری سے مستعفی ہوا، پولیس

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پولیس نے کراچی کے علاقے احسن آباد میں فلیٹ سے 5 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر کو ڈاکٹر عمر نے نجی اسپتال سے استعفیٰ دیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر نے کینسر کی تشخیص کے باعث اسپتال سے استعفیٰ دیا تھا۔

پولیس حکام کا ہے کہ گھر اندر سے بند تھا، مکمل تلاشی لی گئی۔ ڈاکٹر عمر کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے گھر کا اوون فروخت کرنی کی کوشش کی تھی۔

پڑوسی نے اوون نہیں خریدا اور 2 ہزار روپے کی مدد کی۔ فلیٹ کی چابی ڈاکٹر عمر کے سراہنے سے ملی ہے۔ ڈاکٹر عمر کا آبائی تعلق بہاول نگر سے تھا۔

 خیال رہے کہ احسن آباد کے ایک فلیٹ کی ساتویں منزل کے ایک کمرے سے میاں بیوی اور تین  بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ایسٹ ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فوری آگاہ کریں، واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج سامنے لائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید