• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہید مسجد کی تعمیرِ نو کا آغاز

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کوہاٹ پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہید ہونے والی مسجد کی تعمیرِ نو کا آغاز ہوگیا ہے۔

پولیس لائن مسجد کی تعمیر نو کا کام مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں۔

خودکش دھماکے سے متاثر ہونے والے قریبی ہوٹلز، بینک، پیٹرول پمپ اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو کا عمل بھی شروع ہوا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق مسجد کو پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت، پُروقار اور شاندار انداز میں تعمیر کریں گے۔

مقامی افراد کے مطابق تعمیر نو کے بعد مسجد واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی یادوں سے منسوب ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید