• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کے خاندان کے غیر سیاسی افراد کو حراست میں لینا تشویشناک ہے: اسد قیصر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کردی۔

صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے غیرسیاسی افراد کو حراست میں لینا تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا تھا کہ نورین نیازی نے انہیں فون پر علیمہ خان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ان کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، جبکہ پارٹی کا مقصد اپنے آئینی اور سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید