پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ہمیں اب تک انصاف نہیں مل سکا۔ اللّٰہ تعالیٰ ضرور انصاف کرے گا۔
لاڑکانہ میں میر مرتضیٰ بھٹو کی 30ویں برسی کی پہلی تقریب پیپلز پارٹی شہید بھٹو (پی پی ایس بی) کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی گئی جہاں کارکنوں نے قران خوانی کی، پھول اور پارٹی کےپرچم مزار پر رکھے گئے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے 7 ساتھیوں کو قتل کردیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اب تک انصاف نہیں مل سکا۔ اللّٰہ تعالیٰ ضرور انصاف کرے گا۔
برسی کی دوسری تقریب بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منائی گئی۔ بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں بھی قران خوانی کی گئی اور لنگر عام کا اہتمام بھی کیا گیا۔