• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جو مانگ رہی تھی حکومت اُس پر راضی تھی، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے حکومت سے جو مانگ رہے تھے، حکومت اُس پر راضی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے نہیں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ اعلان پی ٹی آئی کی موجودہ پارٹی قیادت نے خود کیا ہے، اس لیے اس اعلان کو یہ خود واپس لے سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی والے جو مانگ رہے تھے، حکومت اُس پر راضی تھی، مگر نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کے اندرونی کیا اختلافات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید