• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نے آج فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول

حکومتی اتحاد جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کراچی نے فیصلہ دے دیا، آج تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہار گئی۔

ایم کیو ایم نے سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے کراچی میں ریلی نکالی۔

عائشہ منزل سے شروع ہونے والی ریلی مزار قائد پہنچی تو ایم کیو ایم چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے آج ایک اور تاریخ رقم کی ہے، کراچی نے آج فیصلہ دے دیا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج ایم کیو ایم کے کارکنوں نے متحدہ قیادت کو پارٹی واپس کردی ہے، آج تہذیب جیت گئی ہے بدتہذیبی ہار گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ جب کراچی سے اسلام آباد جائے گا تو پاکستان کا مقدر بن جائے گا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 18 سال کا صبر سڑکوں پر آگیا، کراچی والوں نے اختیارات کی منتقلی کےلیے ووٹ دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید