کراچی(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ فلمستان ٹاور کے قریب مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے افغان نژاد خاتون 35 سالہ خاتون گل اندام کو قتل اور اسکی 9 سالہ بیٹی نسرین کو زخمی کردیا ، پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ کا شوہر سامان لینے کے لیے باہر گیا ہوا تھا ، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں گل اندام موقع پر جاں بحق ہوگئی، مقتولہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنے شوہر کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، آبائی تعلق افغانستان سے اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھتی تھی ،چند روز بعد اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے والی تھی، وقوعہ سے گولیوں کے 3 خول بھی برآمد ہوئے ہیں ، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زخمی بچی نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں فائرنگ کرنے والا شخص ان کا پرانا محلے دار تھا ، معلومات کے مطابق مقتولہ کا پرانا گھر نارتھ ناظم آباد بلاک K النور میں تھا ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولہ کا شوہر پولیس کے ساتھ اہلیہ کے قتل میں مدد نہیں کررہا ، دریں اثناء کورنگی نمبر 4غوث پاک روڈ کے قریب گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے4سالہ سکینہ دختر رضوان زخمی ہوگئی‘منگھوپیر صائمہ سوسائٹی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10سالہ عبدالرزاق ولد میر محمد زخمی ہوگیا، لانڈھی شیر پاؤ سواتی محلہ میں فائرنگ سے22 سالہ عالم خان ولد طیب خان زخمی ہوا ۔