کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے زیرِ اہتمام انتظامی یونٹس کی جدوجہد کے آغاز پر فیڈرل بی ایریا، شاہراہ پاکستان، عائشہ منزل سے مزارِ قائد، نمائش تک ایک بڑی ’’ قومی ریلی‘‘ نکالی گئی۔ جس میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچموں کی بہار، کارکنوں کا جوش و خروش،عوامی استقبالہ،انتظامی یونٹس کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، رکن قومی اسمبلی فاروق ستار، وسیم اختر، نسرین جلیل، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، محمد ابوبکر، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، مرکزی و علاقائی ذمے داروں، کارکنوں اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں قیادت کی شرکت، کارکنوں و عوام کا جوش و خروش، شاہراہوں پر عوامی استقبال، پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچموں کی بہار اور انتظامی یونٹس کے حق میں نعروں نے قومی ریلی کو بھرپور عوامی رنگ دے دیا۔