اسلام آباد (نیوز رپورٹر)در مملکت آصف علی زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہامن کے لیے ہر سطح پر مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے ،دیرپا امن مذاکرات، سفارت کاری ، اقوام متحدہ منشور کی پاسداری سے حاصل کیا جا سکتا ہے،انہوں نے یہ بات عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو 21 ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سال کا موضوع"امن میں سرمایہ کاری: ہر ایک کے لیے، ہر جگہ، ہر دن"، ہمیں یاد دلاتا ہے کہ امن کے لیے ہر سطح پر مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مبنی مضبوط، مؤثر اور جامع کثیرالجہتی نظام کے لیے اپنے پختہ عزم پر کاربند ہے۔ ہم تنازعات کے پرامن تصفیہ اور مذاکرات، سفارت کاری اور اجتماعی اقدام کی بنیاد پر تنازعات کی روک تھام اور حل کے لیے جامع نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں۔