• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین مارچ ملتان سے روڈ کارواں میں تبدیل ہو کر اسلام آباد پہنچے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت لیوی ختم کرنے کے لیے تیار نہیں، حکومت لیوی کا بھتہ ختم کرے، عوام کو ریلیف دے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا دیا گیا ریلیف ناکافی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا سے زیادہ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لیوی کے مسئلے میں ہمارے 2 بار مذاکرات ہو چکے ہیں، ہم نے انہیں بتایا ہے کہ کیسے لیوی کم کر کے آپ کیسے ٹیکس بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا، یہ لوگ پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالتے ہیں، دھرنوں میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا حق کیسے مارا جا رہا ہے، کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، سب میں ایک طرح کے لوگ ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ٹرین مارچ ملتان سے روڈ کارواں میں تبدیل ہو کر اسلام آباد پہنچے گا، پاکستان میں حکمراں طبقہ ایک دوسرے کے مفادات کے لیے کام کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد جا رہے ہیں، عوام کا مسئلہ حل کر دیں تو ہمیں مارچ کا شوق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول بند ہو گا تو 5 ہزار فی لیٹر بھی ہو سکتا ہے، عوام کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، وزراء اس طرح بیان دے کر عوام کو ڈرانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید