• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ کرکے خاتون کو قتل اور بچی کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں گزشتہ روز گھر میں فائرنگ سے خاتون کو قتل اور بچی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق 9 سال کی بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ اور اس کے شوہر کا رشتے دار ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 9 ماہ قبل ملزم اور متاثرہ فیملی ایک ہی مکان میں رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید