چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی سطح پر بتادیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، رابطوں میں گزشتہ واقعات سے متعلق اپنا پیغام پہنچادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سےمطالبہ کیا کہ اس طرح اقدامات سے گریز کیا جائے، گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین بنادیں گی، اب وقت ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔
دوسری طرف علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کردیا گیا، انہیں 30 روز کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔