جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین لانگ مارچ ملتان کی طرف گامزن ہے۔
اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے نکلنے والے ٹرین لانگ مارچ کے شرکاء نے روہڑی میں قیام کیا۔
آج رات لانگ مارچ کا قیام ملتان میں ہوگا، اگلے دن سے ٹرین مارچ روڈ کارواں میں تبدیل ہوجائے گا اور اسلام آباد کی طرف سفر شروع کرے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم نے اپنی ساری کتابیں جماعت اسلامی کی قیادت کے سامنے کھول کر رکھ دی ہیں۔