• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمٰن کو فون، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کرکے مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمٰن کے ملتان پہنچنے پر ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعطم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم عوام کے حق کیلئے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر ہم مارچ مؤخر بھی کر دیں تو احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مارچ مؤخر کر نے کی درخواست پر شوریٰ سے مشورے بعد ردِعمل دیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید