• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ ساز متفق، 6 ہفتے بعد انتظامی یونٹس بنوائینگے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماوفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد حل نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کا قیام ہے، آج پاکستان کے فیصلہ ساز بھی اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ موجودہ نظام کے تحت ملک مزید نہیں چل سکتا،، 6ہفتے بعد تاریخی عوامی طاقت سے انتظامی یونٹس بنوائیں گے۔ ایم کیو ایم کوئی غیر آئینی بات نہیں کر رہی بلکہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔وہ کورنگی ٹاؤن یوسی 3 میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جس میں سینئر مرکزی راہنماء انیس قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب، انتظامی یونٹس ڈسٹرکٹ انچارج فاروق سلیم، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، تاجر برادری اور مقامی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 18 سال میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو وفاق سے 22 ہزار ارب روپے ملے، اس رقم سے 50 مرتبہ نیا سندھ بن سکتا تھا، لیکن یہ پیسہ کراچی اور سندھ پر خرچ ہونے کی بجائے دبئی، لندن اور امریکا میں سرمایہ کاری کردی گئی، آج کورنگی سمیت پورے کراچی میں پینے کا پانی، گیس، بجلی، سرکاری اسکول اور اسپتال ناپید ہیں، شہری کوٹے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے اور 18 سال میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک چپراسی کی نوکری تک نہیں دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید