• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں 3 بڑے میڈیا اداروں پر پابندی، ٹرمپ کی معاون نٹالی ہارپ کا کردار سامنے آ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو ہفتے کے روز عمارت کے احاطے میں داخلے سے روک دیا، تینوں اداروں کے صحافیوں کے پریس پاس بھی واپس لے لیے گئے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق تینوں میڈیا اداروں نے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی امریکی آئین میں درج آزادیٔ اظہارِ رائے اور آزاد صحافت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی معاون نٹالی ہارپ نے ان تینوں میڈیا اداروں کی جانب سے صدر کے خلاف نشر اور شائع کی گئی تنقیدی رپورٹس اور ٹی وی میزبانوں کے تبصرے صدر ٹرمپ کو دکھائے تھے جس کے بعد ان میڈیا اداروں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ نٹالی ہارپ ٹرمپ کی قریبی ساتھی ہیں اور انہیں صدر کا وفادار حامی سمجھا جاتا ہے۔ 

نٹالی ہارپ ماضی میں ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے قانون کو اپنی زندگی بچانے یا بہتر بنانے کا سبب قرار دے چکی ہیں جس کے تحت سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو تجرباتی علاج تک رسائی دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید