وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے میں کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ31 دسمبر تک ریلوے میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس قرضوں کا اجراء معطل کر دیا۔
وزیرِ ریلوے کے مطابق افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں ہو گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ ریلوے نے افسران و ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔