• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے خاندان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں اس افسوس ناک خبر کی تصدیق کی گئی۔

بیان میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کرشنا مکھرجی کی موت آج دوپہر میں ہوئی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ہم یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 سالہ مسز کرشنا مکھرجی آج دوپہر چل بسیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ خاندان آپ کی محبت، دعاؤں اور تعاون کا تہہ دل سے شکر گزار ہے اور اس شدید غم کی گھڑی میں احترام کے ساتھ پرائیویسی (رازداری) برقرار رکھنے کی درخواست کرتا ہے۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں اداکارہ کی والدہ کی آخری رسومات کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ کرشنا مکرجی ایک پلے بیک گلوکارہ تھیں، انہیں 1982ء کی فلم تیسری آنکھ کے گانے ’عید کے دن گلے مل لے راجہ‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید