• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9  ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، سوات، بونیر اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

اسی طرح مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بھی شام ساڑھے چار بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید