• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، 8 اسلامی ممالک کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (ماریانا بابر) فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، 8 اسلامی ممالک کا دوٹوک اعلان ،پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ میں جاری انسانی بحران پر اظہار تشویش ،مشترکہ اعلامیہ میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری، اراضی قبضے اور فلسطینی گھروں کی مسماری فوری روکنے کا مطالبہ،اسلامی ممالک کے آٹھ وزرائے خارجہ نے آج یک زبان ہوکر فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے یا جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوششوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی یا آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور فلسطینی عوام کی مسلسل مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید