• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں اگر بھارت سے سامنا ہوا تو پاکستان ٹیم بھرپور مقابلہ کرے گی: مائیک ہیسن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں اگر بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان ٹیم بھرپور مقابلہ کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے منتخب ٹیم اچھی ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، ایشین گیمز جاپان میں ہو رہے ہیں، وہاں کی کنڈیشن نئی ہے۔ 

 ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بہت اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید