چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ہمارا مارچ بھی ہو اور پرامن بھی ہو۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک حکومتی ٹولہ ہمارے لانگ مارچ کےحوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اداروں پر حملہ آور ہوں گے، یہ حکومتی ٹولہ جو بیانیہ بنا رہا ہے اس کا کوئی بندوبست کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ہم نے کس سے بات کرنی ہے، بات ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی، سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔