• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ

ایشین گیمز کی تیاری کےلیے جاری کیمپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا۔ سابق ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے۔

کیربین لیگ کھیلنے والے 5 کھلاڑیوں نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، پاکستان ٹیم کل کراچی سے جاپان روانہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران نیشنل اسٹیدیم کے اوول گراؤنڈ میں پاکستان گولڈ اور گرین کی ٹیم بنا کر پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

سابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے بعد 7 کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا، لیکن سرفراز احمد پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن برقرار ہیں۔

پریکٹس میچ میں عرفات منہاس نے 41 رنز بنائے، علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان صاحبزادہ فرحان 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے۔

دوسری جانب کریبین لیگ کھیلنے والے صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، معاذ صداقت اور سفیان مقیم نے بھی کیمپ جوائن کر لیا۔

پاکستان ٹیم کل آخری ٹریننگ سیشن کرے گی پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کےلیے کل جاپان روانہ ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید