لیاقت آباد میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون نے عدالت میں شوہر سے متعلق انکشاف کر دیا۔
خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں سماعت ہوئی، متاثرہ عورت کے شوہر سمیت 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، تفتشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کروانی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ملزم بلال نے تیزاب پھینکا، جس سے خاتون کی گردن اور ہاتھ جھلس گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اویس نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکنے کےلیے بلال کو رقم دی تھی۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر پہلے بھی تشدد کرتا رہا ہے، مجھے نہیں پتا اس نے یہ حرکت کیوں کی ہے؟
متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ پہلے خلع کا کیس بھی دائر کیا تھا تاہم شوہر نے معافی مانگ لی تھی۔