• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: شعبان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشتگرد ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شعبان کے علاقہ میں آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

دوسری جانب 22 اور 23 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے کیچ اور کوئٹہ میں الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں، جن میں دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے صوبیدار محمد جمیل شہید ہوگئے۔ شہید صوبیدار محمد جمیل کا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید