پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے اپوزيشن جماعتوں کو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانے کی تجویز دے دی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے شاہد خٹک نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اٹھا کر بے توقیری کی جارہی ہے اور خیبر پختونخوا سے بھی ہمارے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اغوا کیا جا رہا ہے۔
پروگرام میں شریک وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن کنٹینر مالکان کو معاوضہ نہیں ملا وہ میزبان حامد میر کے ذریعے ہمیں بتائیں سب کو معاوضہ ملے گا۔